ڈاکٹر کفیل خاں عدالتی تحویل میں ، متھراجیل کو منتقل

   

علیگڑھ ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خاں کو، جنہیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ انہیں متھرا جیل منتقل کیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر (سیول لائنس) انیل سمانیا نے کہا کہ کفیل خاں کو جمعہ کی شام یہاں لایا گیا تھا اور ریمانڈ مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا۔ ڈاکٹر کفیل خاں کو علیگڑھ جیل بھیجا گیا تھا لیکن چند ہی گھنٹوں میں متھرا جیل منتقل کیا گیا۔ اترپردیش پولیس نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ منعقدہ مخالف سی اے اے ریالی کے دوران مبینہ اشتعال انگیز ریمارکس پر ممبئی سے گرفتاری کیلئے منتقلی کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔