ڈاکٹر کفیل کی محروسی میں توسیع

   

گورکھپور ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے آج ڈاکٹر کفیل جو قومی سلامتی قانون کے تحت مبینہ نفرت آمیز تقریر پر ماخوذ کئے گئے، ان کی محروسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔ گورکھپور کے ڈاکٹر سخت قانون کے تحت متھورا کی جیل میں پہلے ہی تین ماہ گزارچکے ہیں ۔ انہیں شہریت ترمیمی قانون پر احتجاج کے دوران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں اشتعال انگیز تقریر پر حراست میں لیا گیا تھا۔