پریاگ راج : الہ آباد ہائیکورٹ نے حکومت اترپردیش کے کونسل کو ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت سے ڈاکٹر کفیل احمد خان کی داخل کردہ رٹ پٹیشن پر ردعمل حاصل کیا جائے، جس میں درخواست گذار نے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور سے اپنی معطلی کے جواز کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 5 اگسٹ کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے کہاکہ حکومت کو اپنی کارروائی کا جواز بتانا چاہئے۔ ڈاکٹر کفیل کو 2017 ء میں معطل کیا گیا تھا۔