نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال اور شریک ملزم کپل ناگر کو آج ایک ڈاکٹر کی خودکشی کے کیس میں گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ دہلی میں پیش آیا تھا ۔ دہلی کی عدالت نے ایم ایل اے کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔