حیدرآباد 22 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور ہاسپٹل انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک نومولود کی ہلاکت کا واقعہ جیڈی میٹلہ حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق اپورویا کالونی کے جگدیشور نے اپنی بیوی کو لائنس کلب ہاسپٹل سے رجوع کیا ۔ خاتون حاملہ تھی اور ہاسپٹل میں شریک کرلیا گیا ۔ ڈاکٹر جانے کے بعد صرف نرس عملہ تھا ۔ رات بھارگوی کی صحت بگڑ گئی اور نرسوں نے ہاسپٹل مالک کو اطلاع دی لیکن انتظامیہ نے توجہ نہیں دی اور نرسیس نے ڈیلیوری کی ۔ بعد بچہ میں حرکت نہ ہونے کے سبب مقامی چلڈرنس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد بچہ کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع