ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک شخص کی موت ، ہاسپٹل کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) الوال پولیس نے ایک ہاسپٹل کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا کی اچانک صحت خراب ہونے پر مقامی جی این آر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ متوفی کے بیٹے نے شکایت میں بتایا کہ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد بتایا تھا کہ ان کے والد کی صحت بہتر ہے ۔ انہیں آئی سی یو میں شریک کرنے پر مزید بہتری ہوگی اور فی دن 30 ہزار روپئے کے اخراجات ہوں گے ۔ بیٹے نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے رقم جمع کروادی ۔ بیٹے سریکانت کا الزام ہے کہ ان کے والد کا ہاسپٹل میں موثر علاج نہیں کیا گیا اور عام وارڈ میں رکھا گیا ۔ سلینڈر بھی فراہم کیا گیا جس میں گیس نہیں تھی اور آج ان کے والد کی موت ہوگئی ۔ ع