ڈاک ملازمین کا دھرنا،کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ

   

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں محکمہ ڈاک کے دفاتر میں کورونا کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کے مطالبہ پر محکمہ کے ملازمین نے شہر میں احتجاج کیا۔نیشنل فیڈریشن پوسٹل تنظیم و فیڈریشن آف نیشنل پوسٹل آرگنائزیشن،بھارتیہ اُدیوگالا سمکھیا سمیوکتا کے بینر تلے عابڈس ڈاک سدن کے قریب احتجاج کیاگیا۔احتجاجیوں نے نعرہ بازی کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا کی روک تھام تک گھروں تک ڈاک کی تقسیم کا کام روکنے ، روسٹر بنیادوں پر 50ملازمین کی خدمات کے ساتھ پی پی ای کٹس تقسیم کئے جائیں۔ کنوینرنیشنل فیڈریشن پوسٹل ائپملائز پرساد نے میڈیا سے کہا کہ اس مسئلہ پر کئی مرتبہ حکام سے بات کی گئی اور مطالبات رکھے گئے اور میمورنڈم بھی دیا گیا تاہم کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کا اصرار ہے کہ ملازمین دفتر کوآئیں اور کام کریں۔