ڈبرو گڑھ جا رہی انڈیگو فلائٹ کے انجن میں خرابی، گواہاٹی میں ایمرجنسی لینڈنگ، مرکزی وزیر سمیت 150 مسافر تھے سوار

   

آسام میں گواہاٹی سے ڈبرو گڑھ جارہی انڈیگو کی فلائٹ کے انجن میں اتوار کی صبح اچانک سے خرابی آگئی ۔ ڈبرو گڑھ جارہی فلائٹ میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد پائلٹ نے ایئرپورٹ افسران سے رابطہ کیا اور اس کے بعد واپس گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ۔موصولہ معلومات کے مطابق فلائٹ نمبر 6E2652 نے صبح تقریبا 8.40 بجے گواہاٹی سے اڑان بھری اور تقریبا 20 منٹ کے اندر واپس ایئرپورٹ پر لوٹ آئی ۔ اسی طیارہ میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت رامیشور تیلی اور بی جے پی کے دو ممبر اسمبلی پرشانت پھوکن اور تیرش گووال سمیت 150 سے زیادہ مسافر سفر کررہے تھے ۔