ڈبلن، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آئر لینڈ دورے کے خلاف ڈبلن میں جمعرات کی شام بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں تقریبا دس ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔عینی شاہدین نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ شہر کے اہم شاہراہ اوکونیل اسٹریٹ سے چند سو میٹر کی دوری پر ٹرمپ کا ایک بچے کی تصویر بناکر چھ میٹر لمبا غبارہ مظاہرہ کی جگہ پر اڑایا گیا۔موسمیاتی تبدیلی، امیگریشن اور نسل پرستی اور خواتین کے ساتھ غلط رویہ جیسے مسائل کے خلاف ہزاروں لوگوں نے پوسٹر لہرائے اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا ایک گروپ ہاتھوں میں بینر لئے شینن ہوائی اڈے کے باہر امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے جہاں امریکی صدر آئرلینڈ کے اپنے پہلے دورے کے دوران ائرفورس کے جہاز سے بدھ کو دوپہر میں اترے تھے ۔مظاہرے سے مختلف سماجی گروپوں کے نمائندوں، سیاسی پارٹیوں اور ٹرمپ مخالف مہموں کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ریلی کے بعد مظاہرین نے اوکونیل اسٹریٹ مارچ کیا۔ ‘ڈونالڈ ٹرمپ واپس جاؤ’ اور ‘اسے زور سے سنو اور واضح سنو’ اور ساتھ ہی ڈونالڈ ٹرمپ کا یہاں خیر مقدم نہیں جیسے نعرے لگائے گئے ۔آئرلینڈ کے مغربی اٹلانٹک ساحل کے ساتھ شینن ائر پورٹ سے دور ایک چھوٹے سے گاؤں دنبیگ میں واقع اپنے گولف کورس ریزارٹ میں دو رات گزارنے کے بعد امریکی صدر جمعہ کو اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے ۔
