ڈبلیوایچ اوکی فنڈنگ روکنے ٹرمپ کے فیصلے کی جانچ کا آغاز

   

واشنگٹن، 28 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔امریکہ کے خارجہ امور کی کانگریس کمیٹی کے صدر ایلیئٹ اینجل نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلہ کو سیاسی کرانتشار قرار دیا ہے اور ساتھ ہی وزارت خارجہ سے اس فیصلے کے سلسلے میں ضروری معلومات اور دستاویزات چار مئی تک کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹراینجل نے پیر کو اپنے خط میں لکھا کہ عالمی وبا کووڈ -19 کے بحران کے درمیان صدر ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ انتقام کی کارروائی جیسا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈبلیو ایچ او کی کچھ غلطیاں رہی ہیں، لیکن اس تنظیم نے کووڈ -19کے حوالہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کے درمیان تال میل قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔