ڈبلیو ایچ او کا اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ

   

اقوام متحدہ :عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی وباء کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کردیا۔ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آج جشن منا کر کل غم منانے سیبہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومی کرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔