ڈبلیو ایچ او کا کورونا مریضوں پر ایچ سی کیو ٹسٹ پھر شروع

   

جنیوا؍ نئی دہلی،4جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ‘کوویڈ 19’ کے مریضوں پر ہائی ڈروکسیکلوکوین کے ٹسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کوویڈ 19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائیڈروکسیکلوکوین (ایچ سی کیو)کے سلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔