ڈبلیو ایچ او کی سائنسداں سومیا ّسوامی ناتھن کو ایوارڈ

   

چینائی۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن کو آج ٹاملناڈو چیف منسٹرس اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریاست میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں ان کے مشاورتی رول کے عوض انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر فورٹ سینٹ جارج چینائی میں منعقدہ تقریب میں انہیں یہ اعزاز عطا کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سومیاّ نے ریاستی حکومت سے اظہار تشکر کیا ، اس پر موقع پر انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔