نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے یورپی یونین کے کمیشن کے کورونا ٹیکہ اندازی سرٹیفکیٹ کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او یورپ کے علاقائی ڈائریکٹر ہانس کلوگے نے جرمن اخبار ڈی ویلٹ سے گفتگو میں کہا کہ موسم گرما کے لیے متعارف کرائے جانے والے ٹیکہ اندازی سرٹیفکیٹ غالباً ناگزیر ہیں۔ تاہم عالمی ادارے کی طرف سے اس کی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ ان کے بقول، یہ ضروری نہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد دوسرے لوگوں تک وائرس کی منتقلی بھی یقینی طور پر رک جائے۔ ای یو کمیشن 17 مارچ کو ایک ڈیجیٹل پاسپورٹ کے لیے مسودہ پیش کرنا چاہتا ہے، جس میں کووڈ 19 کی بیماری اور ٹسٹ کے منفی نتائج کے حوالے سے معلومات محفوظ کی جائیں گی۔