ڈبلیو ایچ او ہندوستان کو 4000 آکسیجن کنسنٹریٹرمہیا کریگا

   

Ferty9 Clinic

جنیوا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ کووڈ۔19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعاون سے ہندوستان کو 4000 آکسیجن کنسنٹریٹرمہیا کرائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اہم سامان مہیا کرایا جارہا ہے۔ امداد کی کڑی میں 4000 آکسیجن کنسنٹریٹرہندوستان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان کو موبائل فیلڈ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔