ڈبلیو ای ایف میٹنگ میں تبدیلی

   

سنگاپور : ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی خصوصی سالانہ میٹنگ جو سنگاپور میں ماہ مئی میں مقرر کی گئی تھی ، اسے کوویڈو با پر قابو پانے کیلئے درپیش بین الاقوامی چیلنجوں کے سبب رواں سال 17 تا 20 اگست طئے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ اجلاس 25 تا 28 مئی کو ہونا تھا ۔ جنیوا میں قائم آرگنائزیشن نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ سفری تحدیدات کے سبب تبدیلی ضروری ہوگی۔