ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کے خلاف امریکہ نے شکایت درج کروائی

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی جانب سے فولاد اور المونیم پر شرحیں عائد کئے جانے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے عائد کردہ شرحوں پر امریکہ نے عالمی تنظیم تجارت ( ڈبلیو ٹی او ) میں شکایت درج کروائی ہے ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ڈبلیو ٹی او سے تعلق رکھنے والے دوسرے ممالک کی اشیا کی طرح اس کی اشیاء پر شرحیں عائد نہیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اسی طرح کی شکایات چین ‘ یوروپی یونین اور دوسروں کے خلاف بھی درج کروائی تھیں کیونکہ ان تمام نے بھی امریکی شرحوں کے جواب میں اپنی شرحیں عائد کردی تھیں۔ واضح رہے کہ شرحوں کے مسئلہ ہند ۔ امریکہ میں اختلافات ہیں۔