لندن: انڈین کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل کھیلنے کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں اور ٹیم انڈیا نے ارونڈیل کیسل کرکٹ کلب میں اپنا ٹریننگ سیشن شروع کر دیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 ختم ہوتے ہی ٹیم انڈیا کے زیادہ تر کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلنے کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشنز میں حصہ لے کر وہاں کے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے دی اوول میں 7 جون سے 11 جون تک کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ بہت دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ لندن پہنچنے کے بعد ٹیم انڈیا نے ارونڈیل کیسل کرکٹ کلب میں ٹریننگ سیشن شروع کیا، جس میں گیند بازوں کے ساتھ ساتھ بلے بازوں نے بھی ہاتھ آزمائے۔