ڈبلیو ڈبلیو ای میں 80 ہندوستانی ریسلروں کا انتخاب

   

ممبئی۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ڈبلیوڈبلیوای کے دی راک، ہلک ہوگن، جان سینہ اور انڈر ٹیکر جیسے اسٹار ریسلر برسوں سے ہندوستان کے شائقین کے دلوں پر راز کیا ہے اور اب یہ پہلا موقع ہے جب اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے نوجوانوں کو بھی اپنا دم خم دکھانے کا موقع ملنے جا رہا ہے جس میں 20 خواتین سمیت80 ریسلروں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ڈبلیوڈبلیوای کا چار روزہ ’’انڈیا ٹرائے آوٹ ‘‘ ممبئی میں منعقد کیا گیا اور طویل انتخاب کے عمل کے بعد ملک بھر کے تقریبا 15 شہروں سے80 ریسلروں کو ڈبلیوڈبلیوای کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ورلڈ ریسلنگ میں انڈیا ٹرائے آوٹ کے سینئر ڈائریکٹر کنین سیمان نے کہا کہ ڈبلیوڈبلیوای کی تاریخ میں انتخاب کا یہ اب تک کا سب سے بڑا عمل ہے ۔انہوں نے کہا، تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار ہندوستانیوں نے ویب سائٹ کے ذریعے ڈبلیوڈبلیوای سائٹ پر ہٹ کیا اور اس میں سے 25 ہزار امیدواروں نے درخواست بھیجی ہیں۔ ان میں سے آگے 3000شرکا نے مکمل طور پر درخواست دی اور ان میں سے 80 امیدواروں کو آخری عمل کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ان میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور20 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ڈبلیوڈبلیوای کیلئے منتخب کئے گئے امیدواروں میں سے منتخب ریسلروں کو اگلے عمل کیلئے امریکہ کے اورلینڈو میں ٹریننگ دی جائیگی۔نیکسٹ یوکے اور دبئی میں بھی اس سے پہلے ڈبلیوڈبلیوای نے نئے چہروں کو منتخب کیا ہے لیکن ہندوستان میں سب سے زیادہ شرکاء کو منتخب کیا گیا ہے ۔ منتخب کئے گئے سبھی ریسلر جوڈو، مارشل آرٹس، ویٹ لفٹنگ، کشتی، ایتھلیٹکس، پاورلفٹنگ جیسے کھیل سے منسلک ہوئے ہیں۔