’ڈبل انجن‘ حکومت بیروزگاری کی ڈبل مار

,

   

Ferty9 Clinic

مودی راج میں بیروزگاری عروج پر :راہول گاندھی
نئی دہلی: راہول گاندھی نے بی جے پی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت کے نعرے پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی راج میں بیروزگاری اپنے عروج پر ہے اور ’ڈبل انجن‘ حکومت کا مطلب بیروزگاری کی ڈبل مار ہو گیا ہے۔مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہول نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’ڈبل انجن والی حکومت کا مطلب بیروزگاروں پر ڈبل مار ہے۔ آج اتر پردیش کا ہر تیسرا نوجوان بیروزگار ہے۔ جہاں 1.5 لاکھ سے زیادہ سرکاری عہدہ خالی ہیں۔ وہاں کم سے کم اہلیت والی پوسٹوں کیلئے بھی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی یافتہ لائن لگا کر کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے تو بھرتی نکلنا خواب ہے، بھرتی نکلے تو پیپر لیک ہو جاتا ہے، پیپر دیا جائے تو نتیجہ کا پتہ نہیں چلتا اور طویل انتظار کے بعد نتیجہ آنے پر بھی اکثر ایک جوائننگ کیلئے عدالت کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ فوج سے لیکر ریلوے اور تعلیم سے لیکر پولیس میں بھرتی کیلئے لاکھوں طلبا برسوں سے انتظار کر کے اوور ایج ہو چکے ہیںاور پریشان ہو کر جب وہ سڑکوں پر نکلتے ہیں تو انہیں پولیس کی لاٹھیاں ملتی ہیں۔ کانگریس کی حکومت بننے پر سب کو انصاف فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ایک طالب علم کیلئے نوکری صرف آمدنی کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ اپنے خاندان کی زندگی کو بدلنے کا ایک خواب بھی ہے اور اس خواب کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی پورے خاندان کی امیدیں دم توڑ جاتی ہیں۔ کانگریس کی پالیسیاں نوجوانوں کے خوابوں کے ساتھ انصاف کریں گی۔ ہم ان کی تپسیا کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

راہول کی یاترا کل بریلی پہنچے گی
رائے بریلی: دہائیوں سے کانگریس کا سیاسی قلعہ باور کئے گئے اترپردیش کے رائے بریلی میں آئندہ 20فروری کو کانگریس لیڈر و ایم پی راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا داخل ہوگی۔کانگریس کے آفیشیل ذرائع نے اتوار کو ملی جانکاری کے مطابق آئندہ منگل 20فروری کو کانگریس لیڈر اور ایم پی راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔بتایا گیا کہ بہار سے منسلک چندولی سے اترپردیش میں یہ قافلہ داخل ہوا ہے اور اب دھیرے دھیرے رائے بریلی کی طرف رواں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ رائے بریلی پارلیمانی حلقہ کانگریس کا گڑھ رہا ہے ۔ کبھی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا لوک سبھا حلقہ ہونے کی وجہ اور پھر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے دور میں رائے بریلی نے ایک وی وی آئی پی پارلیمانی حلقہ کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھی تھی۔ابھی حال ہی میں سونیا نے رائے بریلی سے اپنی رکنیت کو الوداع کہتے ہوئے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔