بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے جاری کردہ امیدواروں کی دوسری فہرست پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ بی جے پی کو لڑنے کیلئے امیدوار نہیں مل رہے ہیں اور ’ڈبل انجن‘کی یہ حکومت ’ڈبل ہار‘ کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، ‘لسٹ میں صرف ایک چیز فٹ بیٹھتی ہے – نام بڑا اور درشن چھوٹے ۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں اپنے اراکین پارلیمان کو اسمبلی ٹکٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ بی جے پی نہ تو 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جیت رہی ہے اور نہ ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں۔ اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ اس نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ بطور پارٹی وہ اتنی بدنام ہو چکی ہے کہ وہ الیکشن نہیں جیت رہی، تو پھرکیوں نہ نام نہاد بڑے ناموں پر ہی داؤ لگاکر دیکھا جائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہنے والی بی جے پی کو مقابلہ کرنے کیلئے امیدوار نہیں مل رہے ہیں تو پھرووٹ دینے والے کہاں سے ملیں گے ۔ اب کی بار بی جے پی اپنے سب سے بڑے گڑھ میں، سب سے بڑی شکست دیکھے گی۔ کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بی جے پی سے دوگنی سیٹیں جیتنے والی ہے ۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت ڈبل شکست کی طرف بڑھ رہی ہے ۔
اور وہاں موجود اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد نائب صدر بیکانیر کیلئے روانہ ہوں گے اور وہاں آئی سی اے آر کے مونگ پھلی کے تحقیقی ادارے کا افتتاح کریں گے اور زرعی سائنسدانوں سے بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد، دھنکھڑ باڑمیر کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ گڈاملانی میں آئی سی اے آر کے شری انا (باجرا) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور زرعی سائنسدانوں اور لوگوں سے بات چیت کریں گے ۔ اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے کھیترام جی کی پول میں واقع برہما جی مندر میں درشن اور پوجا کا پروگرام بھی رکھا ہے ۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ جودھ پور پہنچیں گے اور وہاں نیشنل لاء یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کریں گے