سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے اتر پردیش میں دوہرا کرپشن کی ہے۔ بجنور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی یہ حکومت نئی لوک سبھا میں کون سا آئین لائے گی۔ ملک کی راجدھانی میں بننے والی نئی پارلیمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘آپ نے سنا ہوگا کہ وہ نئی لوک سبھا بنا رہے ہیں۔ کون جانتا ہے کہ وہ نئی لوک سبھا میں کون سا آئین لائیں گے۔ اترپردیش کے اس الیکشن میں بی جے پی کو روکنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بعد بی جے پی امبیڈکر کے آئین کے بارے میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔