ڈبل انجن کی حکومت میں مہنگائی اور بدعنوانی ’ڈبل‘ ہوگئی: اکھلیش یادو

,

   

فیروزآباد: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت میں’ڈبل‘ (دوگنی) ہوگئی ہے اور پارٹی نے ریاست کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مجرمین اور مافیا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پولیس ان کے لئے پچ تیار کر رہی ہے۔’غنڈہ گردی اور کرائم میں پولیس بذات خود شریک ہے۔ ایک آئی پی ایس ابھی تک فرار ہے۔ گورکھپور میں ایک کاروباری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مملکتی وزیر داخلہ کا بیٹا کسانوں کے قافلے پر گاڑی دوڑا دیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات دنیا میں اور کہیں نہیں ہوتے ہوں گے۔