ڈبل بیڈروم اسکیم ، آج 13,200 افراد میں مکانات کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔20 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آج دوسرے مرحلے کے تحت 13,200 افراد میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جائینگے ۔ 9 مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات میں ریاستی وزراء کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، محمد محمود علی ، سبیتا اندرا ریڈی ، ملاریڈی ، ٹی سرینواس یادو ، پی مہندر ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر پدماراؤ گوڑ ، میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کریں گے ۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے منتخب افراد میں 21 ستمبر کو ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جائیں گے ۔ غریب عوام کے ذاتی مکان کا خواب پورا کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے مفت میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ملک بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر جی ایچ ایم سی کے حدود میں 10 ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں 70 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں ماباقی مکانات کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ پہلے مرحلے میں شفاف طریقہ سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعہ 11,700 استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا گیا اور 2 ستمبر کو 8 مقامات پر وزراء نے ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے دوسرے مرحلے کے تحت تقسیم کئے جانے والے مکانات کا 15 ستمبر کو آن لائن قرعہ اندازی کے تحت انتخاب کیا گیا۔ ن