دوباک میں بی جے پی کا احتجاج ، تحصیلدار کو یادداشت
دوباک /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع دوباک میونسپلٹی میں آج بی جے پی کی جانب سے دوباک تحصیلدار آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا کیا گیا ۔ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوباک حلقہ سمبلی میں زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور جو مکانات کے تعمیری کام مکمل ہوچکے ہیں انہیں مستحقین میں تقسیم کیا جائے ۔ مرکزی حکومت غریب مستحقین کو گھر کی تعمیر کروانے کیلئے حکومت کو دو لاکھ روپئے فنڈز جاری کئے ہیں ۔ لیکن ان فنڈز کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ ان فنڈز کا علط استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ شرم کی بات ہے کہ پورے ریاست بھر میں 38000 مکانات تعمیر کئے جاچکے ہیں ۔ تعمیر شدہ ڈبل بیڈروم مکانات کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کئے گئے ڈبل بیڈروم مستحقین کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں ۔ اس پروگرام میں سبھاش گوڑ ، چاری نہال گوڑ ، سنکو پروین و دیگر بی جے پی قائدین نے شرکت کی ۔