ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست مسترد کردی
حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں تحفظات کی فراہمی سے متعلق اپیل کو خارج کردیا ہے۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس این تکا رام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں پسماندہ طبقات ، بیواؤں ، تنہا زندگی گزارنے والی خواتین ، جسمانی طور پر معذورین کو تحفظات فراہم کرنے سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔ یو شیوا پرساد نے ایک سماجی تنظیم کی جانب سے یہ درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 15 اکتوبر 2015 ء کو حکومت نے جی او 10 جاری کرتے ہوئے ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں ایس سی ، ایس ٹی طبقات کو تحفظات فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے دیگر طبقات کو بھی تحفظات کے دائرہ میں شامل کرنے کی درخواست کی ۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما نے کہا کہ جی او میں واضح کہا گیا ہے کہ مکانات کے الاٹمنٹ میں تمام طبقات کے مستحق افراد کا احاطہ کیا جائے گا ، لہذا عدالت کی جانب سے علحدہ طور پر مزید کسی ہدایت کی ضرورت نہیں ہے۔ ر