پرجاوانی میں ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی، سی پی آئی ایم قائد نورجہاں کی پریس کانفرنس
نظام آباد ۔ سی پی آئی ایم پارٹی کی سینئر قائد و سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہاں نے اُردو پریس کلب نظام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمور کے نندی پیٹ حلقہ میں سینکڑوں بے گھر افراد امکنہ جات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اس خصوص میں آج پرجاوانی کے موقع پر ضلع کلکٹر سے نمائندگی کی گئی ہے لہذا ان بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نورجہاں نے کہا کہ سی پی آئی ایم گذشتہ کئی برسوں سے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے امکنہ جات کی فراہمی کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں نظام آباد کے مضافاتی علاقہ میں کالونیاں وسیع ہے اور یہاں پر کالونیوں میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی جدوجہد کی جارہی ہے سی پی ایم بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کیلئے جو تحریک چلاتی ہے اس تحریک میں عوامی اشتراک کو یقینی بناتے ہوئے صفحہ اول میں سی پی آئی ایم پارٹی رہتے ہوئے پولیس کی لاٹھی کھانے سے بھی باز نہیں آتی لیکن بے گھر افراد کو گھر دلانے کیلئے اپنی جدوجہد اور اپنے اصولوں سے صلح نہیں کرتی ۔ نورجہاں نے کہا کہ اگر تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر مقام پر ڈبل بیڈ روم کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اسے نمونے کے طور پر رکھی ہوئی ہے اور انتخابات میں اس کی لالچ دکھاتے ہوئے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن آج تک بھی مستحقین کو ابھی تک ڈبل بیڈ روم فراہم نہیں کیا گیا ۔ اس موقع پر نندی پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون ثناء بیگم ، شویتا ، لکشمی ، حلیمہ بیگم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو اس بات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے وعدہ سے وفا کریں اور سرکاری زمینوں پر تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم کو مستحق افراد میں تقسیم کریں ۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم سکریٹری رمیش بابو ، ٹائون سکریٹری گوردھن ، ایدوا صدر سجاتاو دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں کانگریس قائد سید قیصر نے بھی مخاطب کیا ۔