87 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم 75 ہزار مکانات جی ایچ ایم سی کے حدود میں شامل تاحال 34 ہزار مکانات کی تقسیم
حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) حکومت نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ شہری علاقوں میں اقلیتوں کو 12 فیصد اور دیہی علاقوں میں 7 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے ۔ حکومت نے بتایا کہ ریاست میں 87 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے تیار ہیں جن میں 25 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات جی ایچ ایم سی حدود میں شامل ہیں ۔ ماباقی مکانات دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں ڈبل بیڈروم مکانات جی ایچ ایم سی اور دوسرے ٹاونس اور دیہی علاقوں میں مکانات ہاوزنگ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے ریاست میں 1.65 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا آغاز کیا ہے ۔ جن میں 1.22 لاکھ مکانات تعمیر ہوگئے ۔ تاحال 34 ہزار سے زائد ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے گئے ۔ ماباقی مکانات کی تقسیم کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ زیادہ ڈبل بیڈروم مکانات جی ایچ ایم سی حدود میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ دیہی علاقو ںمیں بنیادی سہولتوں والے ایک ڈبل بیڈروم مکان کی تعمیر پر 6,29,000 روپئے ٹاونس میں 6,05,000 روپئے اور جی ایچ ایم سی حدود میں 7,75,000 تا 8,65,000 روپئے مصارف آئے ہیں دیہی علاقوں میں ایس سی ، ایس ٹی طبقات کیلئے 50 فیصد اقلیتوں کو 7 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ۔ جبکہ شہری علاقوں میں ایس سی طبقہ کیلئے 17 فیصد ایس ٹی طبقہ کیلئے 6 فیصد اور اقلیتو ںکو 12 فیصد کوٹلہ مختص کیا گیا ۔ حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں فی حلقہ 500 ڈبل بیڈروم مکانات کے حساب سے 7500 ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کلکٹریٹ میں آن لائن قرعہ اندازی ڈبل بیڈ روم مکانات پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ وزراء سرینواس یادو ، محمد محمود علی ، مئیر جی وجئے لکشمی رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کلکٹر حیدرآباد انودیپ دریشٹی کی موجودگی میں استفادہ کنندگان کا انتخابات کیا گیا۔ ن