ٹی وی چیانل کا ایم ڈی گرفتار
حیدرآباد : ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک شخص کو کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے گرفتار کرلیا جو وی ون نیوز چینل کا ایم ڈی بتایا گیا ہے ۔ بی پرشانت گوڑ جو اسی نیوز چینل کا ایم ڈی ہے پولیس نے دھوکہ دہی اور نقلی الاٹ منٹ لیٹر کے نام پر اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 9لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی ۔ پولیس کے مطابق پرشانت گوڑ پر سابق میں آندھراپردیش میں بھی مقدمات درج ہیں ۔