بی جے پی فائدہ اٹھانے کوشاں ، 20 جولائی کو جی ایچ ایم سی پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد۔13جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں ڈبل بیڈ روم فلیٹ اسکیم کی تعمیرات مکمل نہ کئے جانے کے سلسلہ میں موصول ہونے والی شکایات کا ریاست اور مجلس بلدیہ عظیم تر حدود میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سیاسی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈ روم فلیٹس اسکیم پر عدم عمل آوری کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی ناکامی کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی صدر 20 جولائی کو جی ایچ ایم سی حدود میں ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی عمارتوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کی حالت کا مشاہدہ کریں گے اور 25جولائی کو بھارتیہ جنتا پارٹی ’دھرنا چوک‘ پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم اسکیم پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ بائیں بازو جماعتوں کی جانب سے جی ایچ ایم سی کے مرکزی دفتر پر احتجاجی دھرنے کے بعدبھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ جی ایچ ایم سی حدود میں ڈبل بیڈ روم اسکیم کو انتخابی موضوع بناتے ہوئے عوام کے درمیان پہنچ کراحتجاج کیا جائے گا اور عوام کو حکومت کی ناکامی سے واقف کروایا جائے گا۔بی جے پی ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں 1 لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات اور فلیٹس کی تعمیر کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں 70 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک ان مکانات کی نہ تعمیر مکمل کی گئی ہے اور نہ ہی جن لوگوں کو ان تعمیرات کے نام پر ان کے جھونپڑیوں سے بیدخل کیا گیا تھا انہیں کوئی فلیٹ الاٹ کیا گیا ہے۔بی جے پی نے ریاست میں ڈبل بیڈ روم فلیٹ اسکیم میں حکومت کی ناکامی کے خلاف بڑے پیمانے پر 25 جولائی کو اندرا پارک ‘ دھرنا چوک پر احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔م