ریاستی وزیر ٹی سرینواس راؤ کا دورہ ، کاموں میں تیزی لانے پر زور
حیدرآباد ۔26 نومبر۔( سیاست نیوز ) ۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات ڈیری فروغ اور سنیماٹوگرافی جناب ٹی۔ سرینواس یادو نے ہاؤسنگ کے حکام کو چاچا نہرو نگر میں تعمیر ہورہے ڈبل بیڈروم گھروں کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ منگل کے روز بنسی لال پیٹ ڈیویڑن کے چاچا نہرو نگر میں 20 کروڑ کی لاگت سے بن رہے264 ڈبل بیڈروم کے تعمیراتی کام، پٹی شری رام نگر میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے 162 ڈبل بیڈروم گھروں کی تعمیراتی کام کا جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کے ساتھ ملکر معائنہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ تنگ کمروں میں بسر کر رہے ہیں غریبوں کیلئے کشادہ کمروں کی تعمیر میں مشکلات پیش آئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے ریاست میں رہنے والے غریب عوام کے لیے کشادہ مکانات تعمیر کرنے کے مقصد سے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ جن غریب افراد کو یہاں سے نکالا گیا وہ کرائے کے مکانات میں رہ رہے ہیں اس لئے تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ استفادہ کنندگان کو جلدسے جلد مکانات حوالے کئے جا سکیں۔ سی سی نگر میں اور 2 یا 3 مکانات خالی نہیں کیے گئے ہیں انہیں خالی کرواکر جلدازجلد تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں 28 لاکھ کی لاگت سے بنائے گئے سیوریج پائپ لائن، 10 لاکھ کی لاگت سے بنائے جارہے سڑک کے کاموں کو وزیر موصوف نے افتتاح انجام دیا . وزیر موصوف نے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ مستقبل میں کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس کے لیے سڑک کی پختگی اور تعمیری کام کے معیار کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ بستی میں زیادہ تر غریب عوام رہتی ہیں حکام کو ان کے مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ دستیاب رہنے کا حکم دیا۔ جہاں ضروری ہے وہاں اسٹریٹ لائٹ لگانے کا حکم دیا۔ جبار کامپلیکس سے کلیانہ تھیٹر تک بنائی جارہی سڑک کا کام مکمل نہیں ہوا جس کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں علاقائی سرکاری دواخانے کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں کے ریکارڈ کی جانچ کی وہاں پر دی جارہی طبی خدمات کے سلسلہ میں استفسار کیا۔ دواخانہ میں مزید ایک اور عمارت کی تعمیر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر کارپوریٹرہیما لتہ،زونل کمشنر سرینواس ریڈی، ڈی۔سی۔ نلینی پدما وتی، ای۔ای وینکٹ ریڈی، ہاؤسنگ ای۔ای وینکٹ داسو ریڈی، واٹر ورکس دی۔او۔پی کرشنا،واٹر ورکس جنرل مینجر رگھو نندن ریڈی، دی۔سی۔ایم۔ سنیل، ٹاؤن پلاننگ اے۔ سی۔ پی قدوس ، سکندرآباد تحصیلدار بالا شنکر ریڈی ،الیکٹریکل ای۔ای رویندر، اسٹریٹ لائیٹ ڈی۔ای مہیش و دیگر موجود تھے۔