گمبھی راؤ پیٹ میں مکانات منظوری کی فہرست سے نام غائب ہونے پر احتجاجی اقدام
گمبھی راؤ پیٹ ۔بے گھے مستحق افراد کو بناے گے ڈبل بیڈ روم مکان کی عدم منظوری کا الزام عاید کرتے ہوے ایک خاتون نے اپنے افردا خاندان کے ساتھ نو تعمیر شدہ ڈبل بیڈ روم مکان کا قفل توڑ کر مکان پر قبضہ جمع لیا، یہ واقعہ ضلع سرسلہ، منڈل گمبھی راو پیٹ, موضع کولا مدی میں پیش آیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق کولامدی میں بے گھر مستحق افراد کو مکانات کی فراہمی کے غرض سے 17 مکانات کی تعمیر عمل میں لائی گئی،بطور احتجاج مکان پر قبضہ کرنے والی خاتون نے بتلایا کہ تعمیر شدہ مکانات کو مستحق افرد میں حوالیے کرنے کی غرض سے مستحق بے گھر افراد کا انتخاب کرتے ہوئے پہلی فہرست جاری کی گئی ، اس فہرست میں میرا بھی نام درج تھا لیکن بعد ازاں دوسری فہرست کا انکشاف کیا گیا جس میرا نام غائب کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے بتلایا کہ اس پاس نہ گھر ہے نہ ذاتی زمین اور نہ ہی کھیت، وہ ڈبل بیڈ روم مکان کی مستحق ہے، خاتون نے بتلایا کہ وہ ڈبل بیڈ روم مکان کی مستحق ہے اسے ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری کے بجائے کسی دوسرے کو مکان منظور کیا جارہا ہے جس کے پاس سب کچھ موجود ہے۔ مذکورہ خاتون نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اندروں چند یوم ڈبل بیڈ روم مکان کی تقسیم پروگرام عمل میں لایا جاے گا اور میں ڈبل بیڈ روم مکان سے محروم رہوں گی لہذا اس نے مکان پر قبضہ کرلیا، واقعہ کی اطلاع پر تحصیلدار موضع کولامدی پہنچ کر خاتون اور اس کے افراد خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے مکان سے ہٹ جانے اور ہدایت دیتے ہوئے انکوائیری کے بعد مکان کی فراہمی کا تیقین دیا۔