ڈبل بیڈ مکانات اسکیم، بے گھر افراد نظرانداز

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس حکومت پر من مانی کا الزام، جڑچرلہ میں کانگریس قائد انیرودھ ریڈی کا خطاب

جڑچرلہ: کانگریس پارٹی دفتر وائٹ ہائوز جڑچرلہ میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انیرودھ ریڈی، سدیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے وعدوں کو بھول چکی ہے۔ انتخابات میں کئے گئے اپنے وعدوں کو تکمیل کرنے کے بجائے ان وعدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ انیرودھ ریڈی ٹی پی سی سی قائد جڑچرلہ کانگریس پارٹی کے ذمہ دار سینئر قائدین کے ہمراہ حلقہ اسمبلی کے مختلف مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کی عوام کی زبانی سن کر بے حد متاثر ہوکر دنگ رہ گئے۔ مواضعات کے عوام ٹی آر ایس اقتدار سے تنگ آچکی ہے۔ یہ پارٹی اپنی من مانی رچاتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ مستحقین غریب عوام کی خاطر کئے گئے اسکیمات کا تعارف انتخابات سے قبل کیا لیکن اقتدار میں آکر ان اسکیمات عمل آوری نہیں کی گئی۔ جیسے مواضعات میں پسماندہ زرعی کسانوں کے رہنے کے لیے مکان کا چھت صحیح پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی آکر ان کا گھر اجڑرہا ہے تو کہیں نادار غریب مزدور اپنے نونہال کمسن بچوں کے ساتھ تنگ مکانات میں حتی کہ ایک ہی کمرے میں باورچی خانہ اسی میں ہی حمام اسی میں ہی تمام افراد کا سونا بیٹھنا رہنا سہنا ہے، ایسے لوگ ڈبل بیڈروم مکانات کے اہل ہیں لیکن ٹی آر ایس پارٹی اپنی من مانی کرتے ہوئے انہیں ان سے محروم کررہی ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر ایک طرفہ نظر رکھ کر دوسرے طبقوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔ ایسا ہی ان کا رویہ آگے بھی رہا تو بہت پچھتاوا ہوگا۔ کانگریس پارٹی کا 17 ستمبر کو جگویل میں بڑے پیمانے پر ایک جلسہ منعقد ہوگا جس میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر جے ڈی نتیانندم، ترپت ریڈی، نرسمہا ریڈی کے علاوہ بالا نگر، راجہ پور اور نواب پیٹ منڈل کے سینئر کانگریس قائدین کے علاوہ محمد نصیر، سید فہد، سید منہاج الدین، رحیم الدین کونسلر 18 وارڈ خواجہ پاشاہ موجود تھے۔