ڈرائیورس کو مہارت کے بغیر ہی ڈرائیونگ لائسنس

   

آر ٹی او دفاتر میں ایجنٹس کا سہارا ، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورس سے حادثات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں آج بھی کئی مقامات پر لوگ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے بھاری گاڑیاں چلا رہے ہیں ۔ نئی نسل جو ڈرائیونگ شعبہ کو اہمیت دیتے ہوئے بطور ڈرائیور لاریاں ، ٹپر ، آر ٹی سی بس ، خانگی بس یا کیابس چلا رہے ہیں ۔ مہارت کم ہونے کے باوجود وہ اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کرنے کے بجائے رفتار بڑھا کر چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہارت نہ ہونے اور قوانین سے واقفیت نہ ہونے کے سبب حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہارت نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہورہی ہیں ۔ رنگاریڈی ضلع کے چیوڑلہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ٹپر کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ بھاری گاڑیوں کو چلانے کے لیے تربیت کی سرٹیفیکٹ یا ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹس کے ذریعہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کررہے ہیں جس میں ایجنٹ اپنا کمیشن کھاتے ہوئے انہیں لائسنس حاصل کررہے ہیں ۔ ڈرائیونگ لائسنس ٹسٹ ٹریکس پر ٹسٹ کروا کر جاری کئے جاتے ہیں ۔ ٹسٹ مختلف ریاستوں میں بڑی شاہراہوں پر کئے جاتے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد اور تلنگانہ میں یہ ٹسٹ مختلف شکلوں جیسے 8 ، S ، H اور U میں ڈیزائن کئے گئے ٹریکس پر کئے جارہے ہیں ۔ ایسے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں کہ ناگول جیسے بڑے ٹریکس کے علاوہ دیگر مقامات پر بغیر کسی ٹسٹ کے لائسنس جاری کئے جارہے ہیں ۔ ابراہیم پٹنم میں یہ ریاکٹ کھلے عام جاری ہے ۔ جہاں لائسنس ان امیدواروں کو دئیے جارہے ہیں جو ڈرائیونگ اسکولس ، بروکرز اور ایجنٹوں کے ذریعہ آتے ہیں ۔ بروکرز امیدواروں سے لائسنس کے لیے بھاری رقم وصول کررہے ہیں ۔۔ ش