متحدہ عادل آباد کے چھ ڈپوز میں بہتر خدمات پر ایوارڈ، ڈی ایس پی وینکٹیشورلوکا خطاب
عادل آباد۔سواری چلانے والا ڈرائیور ہی وہ واحد فرد ہے جس کی معمولی غفلت کی بنا پر حادثہ پیش آسکتا ہے اور حادثہ کی بنا پر بس میں سوار مسافرین کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشورلو نے مستقر عادل آباد کے بس ڈپو احاطہ میں محکمہ آر ٹی سی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران ڈرائیورس سے مخاطب تھے۔اس موقع پر متحدہ ضلع عادل آباد کے چھ بس ڈپوز میں ایک ہفتہ کے دوران حادثات سے پاک ڈرائیورس کو شال پوشی، گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس تقریب میں ڈی وی ایم مسٹر پی رمیش، عادل آباد ڈی ایم مسٹر جناردھن، نرمل ڈی ایم مسٹر انجیلو، آصف آباد ڈی ایم مسٹر بی وی کے مورتی، منچریال ڈی ایم مسٹر ملیش، پی او مسٹر ولاس ریڈی، اے او مسٹر بالا سوامی، سی آئی شریمتی کلپنا، امرتا، راج شیکھر، ٹکٹ ریزرویشن انچارج مسٹر سید احمد حسین کے علاوہ ڈرائیورس، میکانیکل اسٹاف و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی وی ایم مسٹر پی رمیش نے متحدہ ضلع عادل آباد کے ڈرائیورس کی خدمات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر ٹی سی میں ڈرائیورس اپنی حاضر دماغی سے خدمات انجام دینے پر ایک ہفتہ کے دوران کوئی بھی حادثہ پیش نہیں آیا جس کے پیش نظر چھ ڈپوز میں 36 ڈرائیورس کو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ عادل آباد بس ڈپو میں دوسری مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے والے مسٹر شیخ یوسف اور مسٹر محمد رفیع، آصف آباد بس ڈپو میں دوسری مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے والے سی ایچ وٹھل، اوٹنور بس ڈپو میں جی سنگھ اور بھینسہ بس ڈپو کے محبوب خان شامل ہیں۔ ریجنل سطح پر نرمل بس ڈپو کے مجاہد اور اے جی راجنا، آصف آباد ڈپو کے اے کلیم اور محمد غوث، منچریال ڈپو سے محمد جاوید، بھینسہ ڈپو سے عبدالوہاب کو منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈپوز کی سطح پر عادل آباد بس ڈپو سے سدھاکر ، پانڈورنگ، ایم گلاب، جیانند، آصف آباد ڈپو سے انور خان، قطب الدین، جمیل خان، جی تروپتی، بھینسہ ڈپو سے سید وکیل، سید سلیم، یوسف خان، امباداس، منچریال بس ڈپو سے بی وینکٹیشم، ڈی سرینواس، ایم سوامی، اے جکنا، نرمل بس ڈپو سے سی بی راؤ، منہاج الدین، کے ایم ریڈی، جے نرسیا، اوٹنور ڈپو سے اے راملو، پی جی سنگھ، بی سنجو، اے حمید کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے توصیف نامہ سے نوازا گیا۔
