ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈرائیور اور اسٹاف کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ سلمان خان کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے دیگر اسٹاف کی بھی جانچ کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے اسٹاف میں سے دو دیگر کورونا مثبت پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خبر کے بعد سے اداکار سلمان خان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔اس دوران سلمان خان کسی سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے بھلے ہی کم دکھائی دے رہے ہوں لیکن بحران ہنوز باقی ہے۔