بھونیشور: اڈیشہ میں ڈرائیور ایکتا منچ کے تحت ڈرائیوروں کی غیر معینہ ہڑتال کی وجہ سے کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہوگئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات کے مطابق آج ریاست بھر میں ہزاروں ڈرائیور اپنے دس نکاتی مطالبات کیئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔ ڈرائیوروں نے ڈرائیور ایکتا منچ کے بینر تلے اتر کر سڑک بند، مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ آل اڈیشہ بس اونرز ایسوسی ایشن، ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور آٹو رکشہ اونرز ایسوسی ایشن نے خود کو احتجاج سے الگ کر لیا ہے۔