وقارآباد میں 17 اور 18مارچ کو درخواست گذاروں کے دستاویزات کی تنقیح
وقارآباد۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود ضلع آفیسر ایس موتی لال کے مطابق میناریٹی فینانس کارپوریشن کے تحت ضلع میں رہنے والے بے روزگار نوجوان جو ڈرائیور کم اونر اسکیم کے تحت نومبر 2019 میں درخواستیں داخل کئے ہیں جن کی تعداد جملہ 668 ہے اور ان درخواست گذاروں کیلئے مارچ 17، 18 کو سرٹیفکیٹس ویریفکیشن کا انعقاد دفتر ضلع کلکٹر وقارآباد میں کیا جارہا ہے اور اس اسکیم کے تحت جملہ 40.5 کی لاگت سے کُل 9 کاریں بے روزگار نوجوانوں کو دی جائیں گی لہذا امیدوار اپنی دستاویزات کی اصل اور دو سیٹ زیراکس کاپیز پر گزیٹیڈ آفیسر کی دستخط کے ساتھ انٹرویو کیلئے حاضر ہوں۔ دستاویزات میں مندرجہ ذیل آدھار کارڈ، پان کارڈ، انکم سرٹیفکیٹس ، ڈرائیونگ لاسئنس وغیرہ کا ہونا ضروری ہے۔ دیہی امیدوار کی سالانہ آمدنی 1.5 لاکھ اور شہری امیدواروں کی آمدنی 2 لاکھ تک ہوسکتی ہے اور ساتھ میں آن لائن جنریٹ فارم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ تمام امیدواروں کی دستاویزات کی تنقیح اور انٹرویو کلکٹریٹ کے ہال میں ہوں گے اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ وقارآباد اور کوڑنگل کے امیدواروں کیلئے 17-02-20 کو صبح 10:30 بجے ۔ شام 5 بجے اور تانڈور، پرگی کے امیدواروں کیلئے 18-02-20 کو مذکورہ وقت پر ہی انٹرویو کیلئے آنا ہوگا۔