چندی گڑھ ۔ 14 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چندی گڑھ شہر میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پارک کی ہوئی کاروں کو اس وقت نقصان پہنچا جب ایک کار ڈرائیور کو اچانک دماغی دورے پڑنے کے سبب گاڑی کا توازن کھودیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ راجندر سنگھ چندی گڑھ سیکٹر 37 روڈ پر فرچیونر کار چلا رہا تھا کہ اسے اچانک دماغی دورہ پڑنے کے نتیجہ میں اس نے پارک کی ہوئی گاڑیوں کو ٹکر دیتے ہوئے ایک کار کی چھت پر اپنی کار چڑھادی۔ اس حادثہ میں راجندر سنگھ زخمی ہوگیا جبکہ پارک کی ہوئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حادثہ کے بعد تباہ شدہ کاروں کے مالکین نے ڈرائیور راجندر سنگھ سے صلح صفائی کرلی۔