ڈرائیور کے اہل خانہ کو 25 لاکھروپے معاوضے کا اعلان

   

الیپّی، 13 نومبر (آئی اے این ایس) کیرالہ کے ارورتھروور ہائی وے منصوبے کے تحت تعمیراتی مقام پر دو بھاری گِرڈر گرنے سے ایک وین ڈرائیور کی موت کے بعد کمپنی نے متوفی کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی صبح چاندیروور کے نزدیک پیش آیا، جب تقریباً 8 ہزار کلو وزنی گِرڈر راجیش کی وین پر آ گرے۔ وہ تمل ناڈو سے انڈے لے کر الیپّی جا رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق معاوضے کی رقم کا چیک جمعہ کو مقامی ریونیو حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان تک پہنچایا جا سکے۔ راجیش کی عمر 42 سال تھی، اور وہ اپنے بوڑھے والدین، بیوی اور دو بچوں کا واحد سہارا تھا۔ عینی شاہدین نے الزام لگایا کہ واقعے کے وقت کوئی حفاظتی رکاوٹ یا وارننگ سائن موجود نہیں تھے۔ مقامی لوگوں نے کمپنی پر غفلت کا الزام عائد کیا ۔