ڈرائیونگ لائسنس کی اب آن لائن کے ذریعہ تجدید

   

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز)مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اب تک ہونے والے پرانے عملی طریقہ کار کو ختم کیا جائے اور آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کی جائے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی (آر ٹی اے) کے دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے اب عوام اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید یا نام اور پتہ کی تبدیلی کیلئے آن لائن ہی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے ڈپٹی سیکریٹری رمن دیتھ چودھری نے تمام ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سیکریٹریز اور ٹرانسپورٹ کمشنرس کو ہدایت دی ہے کہ جو لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانا چاہتے ہیں انہیں آن لائن سرویس فراہم کی جائے۔ ملک کے مختلف حصوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے بھی اب آسانی ہوگی۔