ڈرائیونگ کرتے ہوئے اطراف کے ماحول پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت

   

Ferty9 Clinic

ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی کا مشورہ ۔ لال بہادر اسٹیڈیم میں ’ زندہ پہونچیں ‘ پروگرام ۔ پوسٹر کی اجرائی

حیدرآباد : /14 نومبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ڈاکٹر بی شیودھر ریڈی نے سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے دفاعی ڈرائیونگ کے دوران اپنے ماحول پر نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کو ایل بی اسٹیڈیم پر ڈی جی پی کی قیادت میں Arrive Alive پروگرام کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ ڈی جی پی اور کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار کے ہمراہ فلمی ستارے اور سینئر پولیس افسران نے Arrive Alive مہم کا باقاعدہ پوسٹر شائع کیا۔ اس تقریب میں ڈی جی پی نے کہا کہ سڑک حادثات کی بنا پر ریاست میں بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندانوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں ہر سال قتل کے واقعات تقریباً 800 ہوتے ہیں، جب کہ سڑک حادثات میں اموات کی تعداد دس گنا سے زیادہ ہے، ہر سال تقریباً 8,000 افراد حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات ایک سنگین مسئلہ ہے جسے سب کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ہم Arrive Alive پروگرام کے ذریعے آگاہی پیدا کر کے ان حادثات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آگاہی مہم جلد ہی تلنگانہ کے پورے صوبے میں چلائی جائے گی۔ دفاعی ڈرائیونگ کا مطلب اپنے سفر کے ساتھ ساتھ دوسروں اور اپنے ماحول سے باخبر رہنا ہے تاکہ حفاظت یقینی بن سکے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے اپنے کہا کہ ہر شہری سے سڑک حادثات کی روک تھام کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر میں ہر سال تقریباً 3,000 سڑک حادثات ہوتے ہیں، جن میں تقریباً 300 مرد و خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حادثات کی روک تھام کے لیے ہم ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹ رہے ہیں اور مخصوص ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔Arrive Alive کا پیغام عوام تک پہنچانا ہمارا اصل مقصد ہے ۔ گرین چینل کے ذریعے اعضا کی ترسیل کی راہ میں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی معتبر شہرت ہے۔ اس موقع پر تلگو فلمی ستارے بابو موہن ، کوٹا سرینواس راؤ ، مچی بابو ، ارچنا ، آدی سائی کمار اور دیگر نے اپنا پیغام دیا ۔ Arrive Alive پروگرام کا مقصد ہر شہری کو اپنی رفتار پر قابو پانے، ماحول پر نظر رکھنے اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کی پاسداری کی ترغیب دینا ہے تاکہ تلنگانہ میں سڑک حادثات کے اثرات کم کئے جائیں۔ دفاعی ڈرائیونگ کی تعلیمات کو مقامی سطح پر پھیلایا جائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام میں عملی تبدیلیاں لائی جاسکے ۔ ب