ڈرائیونگ کے دوران میک اپ ،خواتین پر جرمانہ

   

دبئی: ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے ہی نہیں بلکہ میک اپ کرنے والی خواتین پر بھی اب بھاری جرمانہ ہوگا۔ دبئی میں دوران ڈرائیونگ میک اپ کرنے والی خواتین ہوشیار ہو جائیں، ڈارئیونگ کے دوران نہ صرف کھانے پینے اور سگریٹ نوشی بلکہ میک اپ کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ نوشی، اور کھانے پینے سمیت میک اپ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والی پر نہ صرف 800 درہم جرمانہ ہوگا بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک ٹکس بھی لگا دیے جائیں گے ۔