ڈراویڈ آئی پی ایل سے قبل زخمی

   

جے پور : راہول ڈراویڈ کو آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلزکو چمپئن بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی یہ لیجنڈ حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ راہول ڈراویڈ زخمی ہیں اور ان کے پیر پر پلاسٹر ہے۔ راجستھان رائلز نے ڈراویڈ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے پیرپر چوٹ لگی ہے۔ راجستھان رائلز نے کہا کہ ڈراویڈ کرکٹ کھیلتے ہوئے زخمی ہو ئے۔ ڈراویڈکے زخمی ہونے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے راجستھان رائلز نے انسٹاگرام پر لکھا بنگلور میں کرکٹ کھیلتے ہوئے زخمی ہونے والے ہیڈکوچ راہول ڈراویڈ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ جئے پور میں ٹیم میں شامل ہوئے۔ڈراویڈ کے پیر پر پٹی بھی بنی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ راجستھان رائلز میں شامل ہو ئے ہیں۔ ڈراویڈکو راجستھان نے اس سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقررکیا ہے۔ یاد رہیکہ ڈراویڈگزشتہ سال تک ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے ٹی20 ورلڈکپ جیتا ہے۔