ڈرونز کی خریداری کیلئے سعودیہ ۔ترکیہ معاہدہ

,

   

انقرہ ؍ ریاض : ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ایک ترک فرم سعودی عرب کو ڈرون فراہم کرے گی۔یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اُردغان کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔اُردغان اور سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جدہ کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران ترک اسلحہ ساز کمپنی بیکر کے ساتھ ڈرون کے معاہدے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ڈرون بنانے والی کمپنی کے سی ای او ہالوک بائراکٹر نے ایک ٹوئٹ میں اس معاہدے کو ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی اور ہوابازی برآمد کرنے کا معاہدہ قرار دیا، تاہم اس معاہدے کی مالیت کو عام نہیں کیا گیا ہے۔ رجب طیب اروان رواں برس مئی کے انتخابات میں مزید 5 سال کیلئے ترک صدر منتخب ہوچکے ہیں۔