ڈرونس کے رجسٹریشن کو لازمی بنایا گیا

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : منتشر کرنے سے تخریب کاری تک ڈرونس کا دنیا بھر میں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ سرویلینس ، سروے اور حملوں کے لیے ملٹری اور جنگجوں کے ڈرونس استعمال کرنے کے واقعات میں ہورہے اضافہ کے ساتھ ممالک کی جانب سے سیفٹی کو بڑھانے اور ڈومیسٹک انڈسٹری اور آپریٹرس کی جانب سے ڈرونس کا تعمیری انداز میں استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہندوستان میں ڈرونس کے استعمال کے سلسلہ میں وزارت شہری ہوا بازی نے 14 جنوری کو فہرست بندی کا ایک عمل شروع کیا جس کے چار دن کے اندر کوئی 2000 ڈرونس کے نام فہرست میں درج کروائے گئے ۔ اور یہ تعداد جلد ہی 10 ہزار سے متجاوز ہوجائے گی ۔ سیول ڈرونس اور ڈرون آپریٹرس کی نشاندہی کرنے میں سہولت کے لیے وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے اس طرح کے ڈرونس اور ڈرون آپریٹرس کے رضاکارانہ انکشاف کے لیے ایک وقت کا موقع فراہم کیا گیا ۔ یہ اندراج وزارت کے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم ( digitalsky.dgca.gov.in ) کے ذریعہ ہورہا ہے ۔ وزارت رجسٹرڈ ہر ڈرون کے لیے ایک اونر شپ اکنالیجمنٹ نمبر (OAN) اور ایک ڈرون اکنالیجمنٹ نمبر (DAN) جاری کرہی ہے تاکہ ہندوستان میں ڈرونس کے آپریشنس کو درست بنایا جائے ۔۔