کابل۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں امریکی ڈرون حملہ میں چارطالبان شدت پسند ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع وزیر کے ٹنگي ا حمد خیل علاقے میں ہفتہ کو ہونے والے ڈرون حملے میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔صوبائی یا مرکزی انتظامیہ نے اب تک واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ طالبان کی جانب سے بھی کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔
