ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد

   

Ferty9 Clinic

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے منگل کی رات پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعے دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بدھ کو بتایا کہ کل رات خاص اطلاع پر بی ایس ایف پارٹی کو امرتسر کے رام کوٹ گاؤں کے نشیبی علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آدھی رات کے بعد تقریباً 0043 بجے ، سیکورٹی فورسز نے گاؤں کے مضافات میں ڈرون کی ہلکی آواز اور کھیتوں میں کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی۔ فوجیوں نے آواز کی سمت فائرنگ کرکے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔افسر نے بتایا کہ کھیت کے قریب پہنچ کر بی ایس ایف اہلکاروں نے تین لوگوں کو کھیپ لے کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ جوانوں نے فوری طور پر شرپسندوں کو للکارا اور ان کی طرف گولی چلائی، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ وہاں سے ، جوانوں نے ہیروئن کے پانچ پیکٹوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر، تقریباً 0120 بجے بی ایس ایف پارٹی نے ڈرون کی وہی ہلکی آواز اور قریبی کھیتوں میں سامان گرنے کی آواز سنی۔