ڈرون کیمروں سے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت

   

گدوال کلکٹر شروتی اوجا کا مختلف محلوں کا پیدل دورہ

گدوال۔ 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جوگولمبا گدوال کلکٹر شروتی اوجا نے آج دوبارہ گدوال کے مختلف محلوں میں پیدل دورہ کرتے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔گدوال کلکٹر شروتی اوجا نے بلدیہ گدوال کمشنر اور محکمہ پولیس وصحت کو سخت ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گدوال میں لاک ڈاؤن پر سختی عمل آوری کرائی جائے اورگدوال میں کوئی بھی کاروباری اداروں کو ہر گز بھی کھولنے نہ دیا جائے۔آج سے مسلسل لاک ڈاؤن کے ختم ہوجانے تک عوام اپنے اپنے گھروں ھی میں محفوظ رہیں کسی بھی قسم کی ضروریات کے لیے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔انہوں نے کمشنر بلدیہ سے کہا کہ ہر محلہ اور تمام وارڈوں میں والنٹرس رکھے جائیں جو ھر گھر کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے والنٹرس منتخب اجازت یافتہ میڈکلس ترکاریاں کرانہ کا سامان گھروں تک عوام کو مہیا کروائے نگے ۔انہوں نے کہا ضلع جوگولمبا گدوال بھر میں روز بروز بڑھتے کرونا وائرس کے تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے عوام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اسی طرح عوام گلی کوچوں کے چبوتروں پر بیٹھ کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں اگر کسی نے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو سخت ترین قانونی کاروائی ہوگی کیونکہ شہر میں ڈرون کیمروں سے تمام محلوں کی خصوصی نگرانی ہوگی۔ کلکٹر شروتی اوجا نے کہا کہ ضلع جوگولمبا گدوال بھر میں کرونا وائرس کے ابتک بائیس(22) پازٹیو کیسس کنفرم ہوے ہیں اسی لیے مزید مریضوں کی تعداد بڑھنے سے روکنے کے لیے عوام لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دے تے ھوے کہا کہ شہر کے تمام گلی کوچوں کو بونگؤوں (لکڑی)سے مسدود کریں سماجی دوریوں کو سختی کے ساتھ یقینی بنائیں اسی طرح گدوال کیتمام وارڈوں کے متعلقہ وارڈ کونسلرز نے اپنے اپنے وارڈوں کے تمام۔ مکانات کو ترکاریاں اور دیگر ضروری اشیاء والنٹرس کے ذریعے فراہم کروائیں جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے پریشان حال خاندانوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی۔ ( گدوال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً سڑکیں سنسان ہوچکے ہیں)۔اس موقعہ پر انکے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر پی سرینواس ریڈی۔رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی۔بلدیہ گدوال چیرمین بی یس کیشوؤ اور ایڈشنل ایس پی کرشنا اورو تحصیلدار گدوال منجو لتا و دیگر محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔ سبھی نے عوام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اسی طرح گدوال میں آج سابق ٹی آر ایس کونسلر محمود صاحب کا مختصر علالت کے بعد انتقال آج ساڑھے بارہ بجے دن گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوا۔ سابق بلدیہ فلور لیڈر محمود صاحب۔نمونیا اور ڈینگو بخار میں مبتلا تھے۔