ڈرون کے ذریعہ ویڈیو گرافی چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے ڈرون کے ذریعہ غیر قانونی طور پروریڈیو گرافی نجی معاملات میں مداخلت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ نارسنگی پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں پروین پال ریڈی وجئے سیما ریڈی ، جے پال ریڈی ، راجیش شیوا اور اوم پرکاش ریڈی شامل ہیں ۔ جبکہ وجئے پال ریڈی کرشنا ریڈی اور وریش بھی قصوروار افراد میں شامل ہیں ۔ پولیس نارسنگی کے مطابق کرشنا ریڈی ، ریونت ریڈی کے بھائی بتائے گئے ہیں ۔ اور ان کی ایما پر جوبلی ہلز میں واقع آفس میں منصوبہ تیار کیا گیا اور اس منصوبہ پر عمل کیا گیا ۔ غیر قانونی طور پر بے جا مداخلت کرتے ہوئے ڈرون کیمرے کے ذریعہ میاں خان گڈہ علاقہ میں ویڈیو گرافی کرنے کے ان پر الزامات ہیں ۔ یہ معاملہ گذشتہ روز سیاسی مباحث کا سبب بن گیا تھا ۔ جس میں ریاستی وزیر کے فارم ہاوز کی تیاری کا ذکر کیا گیا اور ممنوعہ علاقے میں تعمیرات کرتے ہوئے سرکاری اختیارات کا بے جا استعمال کرنے کا ان پر الزام لگایا گیا تھا